12 نومبر، 2012، 8:35 PM

فوجی مشقوں کا آغاز

یا محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز

یا محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز

مہر نیوز/ 12 نومبر/ 2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آج یا محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے ان فوجی مشقوں میں ایران نے اپنے جنگی جہازوں کا استعمال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آج یا محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے ولایت 4 نامی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے ان فوجی مشقوں میں ایران نے اپنے جنگی جہازوں کا استعمال کیا ہے۔ ان فوجی مشقوں کاآغاز ایران کے شمال مشرق اور مشرق و جنوب کے وسیع علاقے میں یا محمد رسول اللہ (ص) کے نام سے ہوا ہے ان فوجی مشقوں میں ایران اپنے جدید ہتھیاروں ، میزائلوں، جنگی جہازوں ، راڈار اور دیگر فوجی ساز و سامان کی آزمائش کررہا ہے۔ ایران کے اعلی فوجی اہلکاروں کا کہنا ہےکہ ایران کی مسلح افواج ملک کی بری ، بحری اور فضائی حدود کی حفاظت کے لئے چوکنا ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ کسی پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا اور نہ تاریخ میں اس نے کسی پر حملہ کیا ہے لیکن حملہ آور کو منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1742285

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha